امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک شخص نے ایک عمارت کی نویں منزل سے کود کرخود کشی کی ناکام کوشش کی۔ خود کشی کی کوشش اور بلندی سے گرنے کے باوجود وہ زندہ بچ گیا جس پر وہ اور دوسرے لوگ بھی حیران ہیں۔
خود کشی کے اس حیران کن واقعے کی ایک فوٹیج سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی ہے۔ یہ فوٹیج عمارت میں لگے کیمروں میں محفوظ ہوگئی تھی۔
مقامی میڈٰیا کے مطابق ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق دس بج کر 20 منٹ پر نیوجرسی ریاست میں ایک شخص عمارت کی نویں منزل سے کود گیا مگر خوش قسمتی سے وہ نیچے سڑک پر کھڑی’بی ایم ڈبلیو‘ پر آ گرا۔
’اخبار ڈیلی میل‘ کے مطابق 31سالہ ایک نوجوان نے’جیرسی سٹی‘ کی بلڈنگ سے چھلانگ لگائی۔ یہ ایک خالی عمارت ہے۔ وہ کودنے کے بعد ایک کار پر گر کر زخمی ہوا۔ خون کے اس چہرے اور جسم پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نے وہاں راہ گیروں سے پوچھا کہ یہاں کیا ہوا؟۔
خود کشی کے اس واقعے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار کوبری طرح نقصان پہنچا۔ اس کی شیشے کی چھت چور ہوگئی۔ نوجوان کے گرنے کی آواز سن کر لوگ خوف زدہ ہوگئے۔ کچھ لوگ اس واقعے کو دیکھنے کے لیے سڑک کی طرف دوڑے۔
🚨تحذير: مقطع لا يناسب البعض🚨
— إياد الحمود (@Eyaaaad) October 8, 2021
--
أمريكي من ولاية نيوجيرسي قفز من الدور التاسع يريد الانتحار فسقط على سيارة BMW متوقفة أسفل العمارة ونجا بجياته بشكل تم وصفه بالمعجزة.
الرجل أصيب بجروح وكسور متعددة، نقلوه للمستشفى وحالته مستقرة لكن السيارة تضررت بشكل كبير.pic.twitter.com/SIIvp0c5i9
خود کشی کرنے والے نوجوان نے ماسک لگا کر چھلانگ لگائی تھی۔ جب وہ کار پرگرا ماسک ایک طرف اس کے کان کے ساتھ لٹک رہا تھا۔ کچھ راہ گیر اس کے پاس آئے اور اسے سڑک کے کنارے بٹھانے اور اس کی مدد کی کوشش کی تو وہ چلا رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ ’مجھے اکیلا چھوڑ دو مجھے مرنے دو‘۔
وہیں سے ایک راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی اور واقعے کی تفصیلات بتائیں۔
-
کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں، فٹبالر نے ریفری کو فٹبال بنا لیا
برازیل میں فٹبال کے ایک میچ کے دوران ایک کھلاڑی نے ٹیم کے ایک ریفری کو ہی فٹبال ...
بين الاقوامى -
دل چسپ و عجیب : کیچڑ والی شادی میں دولہا دلہن کیسے لگ رہے تھے؟
مصر میں ایک جوڑے نے اپنی شادی پر انوکھی نوعیت کے "فوٹو سیشن" کے سبب سوشل میڈیا پر ...
مشرق وسطی -
سال 2021 کے 10 بہترین عالمی شہروں میں دبئی کا پانچواں نمبر
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کو 2021 میں دنیا کے 10 بہترین شہروں میں سے پانچویں ...
مشرق وسطی