سوڈانی عوام کے انقلاب سے حاصل فوائد برقرار رکھنے پر کاربند ہیں: عبدالفتاح البرہان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن اور سوڈان کی فوج کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کے درمیان جمعرات کے روز ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں شخصیات نے عبوری حکومت کی جلد تشکیل اور سوڈان میں اقتدارکی جمہوری منتقلی کی راہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

البرہان نے بلینکن کو باور کرایا کہ وہ جمہوری تبدیلی کے سلسلے اور عوامی انقلاب کی منفعتوں کے تحفظ پر کاربند ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ "ہم سعودی عرب، امارات اور برطانیہ کے ساتھ ہم آواز ہو کر سوڈانی عوام کی امنگوں کی حمایت کرتے ہیں"۔

بلنکن نے زور دیا کہ سوڈان میں شہریوں کے زیر قیادت حکومت اور عبوری اداروں کی فوری واپسی ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں گذشتہ ہفتے سے سیاسی بحران دیکھا جا رہا ہے۔ یہ صورت حال سابق صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد اقتدار سنبھالنے والے عسکری اور شہری حکام کے بیچ طویل اختلافات کے بعد سامنے آئی ہے۔

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے 25 اکتوبر کو حکومت اور خود مختار کونسل تحلیل کر دی تھی۔ علاوہ ازیں آئین کی بعض شقوں پر عمل درامد معطل اور ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ اور متعدد مغربی ممالک نے جن میں امریکا سرفہرست ہے ان اقدامات پر تنقید کی تھی۔ ان اقدامات کے سبب سوڈان کو بین الاقوامی امداد روک دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں