ترک صدر ایردوآن کی 2013 کے بعد پہلے سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک صدر رجب طیب ایردوآن 2013 کے بعد متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر پیر کو ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔

یو اے ای کے سرکاری خبررساں ادارے وام نے بتایا کہ ترکی کے صدر دو روزہ دورے پرآئے ہیں۔ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔

محمد بن زايد ترک صدر کا خیر مقدم کر رہے ہیں
محمد بن زايد ترک صدر کا خیر مقدم کر رہے ہیں

انھوں نے ترکی سے اڑان بھرنے سے قبل اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ ملےگا۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ترکی کے لیے ایک اہم اقتصادی منڈی ہے اور بہت سے ترک شہریوں کا دوسراگھر ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شیخ محمد کا حال ہی میں ترکی کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے ایک ’’نئے مرحلے‘‘کی نمائندگی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں