برازیل میں بارش سے مکانات تباہ اور کاریں بہہ گئیں، 24 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برازیل کے جنوب مشرق میں ریو ڈی جنیرو سے 70 کلومیٹر دور پیٹروپولس شہر میں شدید بارش کے طوفان کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے۔ 4 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی اور 52 مقامات پر ندیوں اور آبی گزرگاہوں میں طغیانی آگئی۔

ریاست ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ شہر میں اپنی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی بارش کی تباہی کے نتائج سے نمٹنے کے لیے 180 ریسکیورٹیمیں کام کررہی ہیں۔ طوفان کی وجہ سے ایک مشہور رہائشی علاقے میں 70 سے زائد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

"پیٹروپولیس" شہر 2011 میں شدید بارشوں کا نشانہ بنا۔ اس طوفان سے سیکڑوں گھر تباہ ، 122 افراد کو ہلاک اور 500 کو زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں