مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں داخلے کے لیے عمر کی شرط ختم
توکلنا ایپ میں محصن (امیون) کا ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد حرمین داخل ہو سکتے ہیں
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ توکلنا ایپ میں محصن (امیون) کا ہیلتھ سٹیٹس رکھنے والے ہر زمرے کے افراد کو مسجد حرام اور مسجد نبوی جانے کی اجازت ہو گی۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں جانے کی بنیادی شرط ہیلتھ سٹیٹس محصن ( امیون) ہونا ہے۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ سے استفسار کیا جا رہا ہے کہ وہ بچے جن کا ہیلتھ سٹیٹس توکلنا ایپ میں امیون نہیں ہے مسجد حرام جا سکتے ہیں۔
وزارت حج نے بیان میں مزید کہا کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں عمر کی شرط ختم کر دی گئی ہے کسی بھی عمر کے افراد حرمین شریفین جا سکتے ہیں بشرطیکہ توکلنا ایپ میں ان کا ہیلتھ سٹیٹس محصن (امیون) کا ہو، اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازات نامہ لینا ہو گا۔
ضيوف الرحمن: يُمكنكم الآن حجز التصاريح اللازمة عبر #تطبيق_اعتمرنا، مع الاكتفاء فقط بشرط ظهور (محصّن) في #تطبيق_توكلنا. pic.twitter.com/g06Xoo4aLj
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) February 26, 2022
مسجد حرام کے زائرین نے ہر عمر کے افراد کو جانے کی اجازت ملنے پر کرونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عمرہ اور نمازیں ادا کی ہیں۔
مسجد حرام کے صحنوں میں جانے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ دکھانا ضروری ہو گا۔ یہ پابندی نماز کا اجازت نامہ رکھنے والوں اور عمرہ زائرین کے لیے بھی ہے۔