گذشتہ جمعرات کے روز یوکرین پر روسی حملے کے آغاز کے بعد امریکا اور اس کے حلیف ممالک نے روسی صدر ولادی میری پوتین اور ان کی بعض مقرب شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔ برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ 15 سے زیادہ ممالک کی جانب سے روس کے نجی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
البتہ روس کی بہت سی کاروباری شخصیات اس پابندی سے متاثر نہیں ہوئے اور وہ ابھی تک اپنی نجی طیاروں ، پر تعیش کشتیوں اور مالی رقوم سے مستفید ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے ان روسی دولت مندوں میں نمایاں ترین ناموں کو شائع کیا ہے جو امریکی شہر نیویارک میں مقیم ہیں۔
رومن ابرامووچ
ابرامووچ کی دولت کا حجم 13.8 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل پرتگال کی شہریت حاصل کی۔ ان کا نام فی الوقت امریکی پابندیوں کی فہرست میں نہیں ہے۔ ان کی دو تفریحی کشتیاں ہیں اور وہ برطانیہ میں چیلسی فٹبال کلب کے مالک بھی ہیں۔
اوليگ ديريباسكا
اولیگ کی ذاتی دولت کا مجموعی حجم 4.1 ارب ڈالر ہے۔ وہ امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کا امریکا میں داخلہ ممنوع ہے۔ انہوں نے المونیم وغیرہ جیسی دھاتوں کی تجارت کے وساطت کار کے طور پر کام شروع کیا تھا۔ اولیگ کو پوتین کی قریبی شخصیت کہا جاتا ہے۔ ان پر قتل ، منی لانڈرنگ ، رشوت ستانی اور بلیک میلنگ جیسے الزامات بھی ہیں۔ امریکا نے اولیگ کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔
لين پلاوٹنیک
لین کی ذاتی دولت کا مجموعی حجم 34.2 ارب ڈالر ہے۔ ان کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ وہ ملکہ برطانیہ کے ہاتھوں برطانوی شہریت اور اعلی شہری اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اولیگ کو برطانیہ میں سب سے زیادہ دولت مند شخص کہا جاتا ہے۔ لین نے اپنی ابتدائی ثروت سابقہ سوویت ریاست کے ل یے قدرتی وسائل کی خریداری کے ذریعے حاصل کی۔ ان کی دولت کی سلطنت پراپرٹی ، فلم انڈسٹری ، موسیقی ، ٹکنالوجی اور ہوٹلوں کے شعبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔
الیکسی كوزميچیو
الیکسی کی ذاتی دولت کا مجموعی حجم 5.8 ارب ڈالر ہے۔ ان کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ الیکسی روس میں سب سے بڑے نجی بینک اور ملک کے چوتھے بڑے بینک Alfa Bank کے بانی ہیں۔ البتہ ان کا بینک امریکی اور یورپی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔
يوجين شفيدلر
یوجین کی ذاتی دولت کا مجموعی حجم 1.7 ارب ڈالر ہے۔ ان کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ وہ روس میں تیل کی صنعت کے سرخیل اور رومن ابرامووچ کے بچپن کے دوست و شراکت دار ہیں۔ یوجینMillhouse اور Highland Gold Mining کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
دمتری ريبولوفليف
دمتری کی ذاتی دولت کا مجموعی حجم 6.7 ارب ڈالر ہے۔ ان کا نام امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ وہ کھاد کی تجارت میں سرگرم ہیں۔ علاوہ ازیں وہ موناکو فٹبال کلب کے سربراہ بھی ہیں۔ دمتری نے روسی صدر پوتین کے ساتھ تعلق کی بدولت اپنی دولت اکٹھا کی۔ سال 2008ء میں دمتری نے "پام بیچ" میں ڈونلڈ ٹرمپ کا محل خریدنے کے لیے 9.5 کروڑ ڈالر ادا کیے۔ یہ اس علاقے میں کسی بھی گھر کی فروخت کا مہنگا ترین سودا تھا۔