روس کے خارجہ انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے جمعہ کو کہا کہ مغربی انٹیلی جنس سروسز نے غیر ملکی جنگجوؤں کو یوکرین منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق ناریشکن نے اس بات پر توجہ دلائی کہ یوکرین کی غیر جانبدار حیثیت ان کے ملک کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کی غیر جانبداری مغرب کی طرف سے حملوں کو پسپا کرنے کے لیے ایک ضروری رکاوٹ ہے۔ مغرب نہ صرف روس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ اسے تباہ بھی کر رہا ہے۔
1,812 فوجی تنصیبات کی تباہی
دریں اثنا روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو اعلان کیا کہ مسلح افواج نے یوکرین میں موجودہ آپریشن کے دوران 1,812 فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے۔
وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے ایک بیان میں کہا کہ روسی مسلح افواج یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تباہ شدہ اہداف میں یوکرین کی مسلح افواج کے 65 کمانڈ اور مواصلاتی مراکز، 56 S-300 طیارہ شکن میزائل سسٹم، Buk M-1، اور 59 ریڈار سٹیشنز" شامل ہیں۔
طیاروں کو نشانہ بنانا
روسی فوجی آپریشن میں یوکرین میں زمین پر 49 اور فضا میں 13 طیارے، 635 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، 67 راکٹ لانچرز، 252 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر، خصوصی فوجی گاڑیوں کے 442 یونٹوں کے ساتھ ساتھ 54 ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
روس کی طرف سے گذشتہ جمعرات کو شروع کیے جانے والا فوجی آپریشن ہفتوں کی کشیدگی اور یوکرین کی سرحد پر روسی فوج کی تعیناتی کے بعد اور روسی صدر پوتین کی جانب سے مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند ڈونیٹسک اور لوگانسک علاقوں کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے کے اعلان کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔
-
روسی صدر یوکرین میں اپنے ایک اہم ترین فوجی جنرل سے ہاتھ دھو بیٹھے
یوکرین میں جاری لڑائی میں رواں ہفتے کے دوران میں یوکرینی فوج نے روسی جنرل آندرے ...
بين الاقوامى -
یوکرین اور روس میں مذاکرات؛ جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا پر اتفاق
روس اور یوکرین کے درمیان جاری دوسرے مذاکراتی دور کے دوران دونوں ممالک نے جنگ زدہ ...
بين الاقوامى -
روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں: محمد بن سلمان
یوکرین میں روسی فوجی آپریشن اپنے نویں دن میں داخل ہو رہا ہے۔ دوسری طرف عالمی سطح ...
مشرق وسطی