سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں پر تھائی لینڈ جانے کے لیے عائد سفری پابندی کو ختم کرنے اور تھائی باشندوں کو مملکت آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں ان تمام شہریوں پر جو بیرون ملک سفر کی خواہش رکھتے ہیں اپنے پاسپورٹ کو محفوظ رکھنے، لاپروائی نہ برتنے یا اسے غیر محفوظ جگہ پر نہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی عرب اور تھائی لینڈ نے جنوری میں مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ تھائی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کیا گیا تھا۔