العربیہ نیوز چینل پر نشر ہونے والے پروگرام "نظرة على الشرق" کے پہلے پروگرام میں فرانسیسی استاد اور ماہرِ بشریات فرانسوا بیون مہمان ہوں گے۔ پروگرام میں وہ 1970ء کی دہائی میں شمالی افریقا اور مشرق وسطی میں خانہ بدوش معاشروں سے متعلق اپنے تحقیقی مطالعے اور سعودی عرب کے سفر کے طویل تجربات بیان کریں گے۔ وہ کئی برس مملکت میں قیام پذیر رہے۔ اس دوران انہوں نے متعدد دیہات اور شہروں کا دورہ کیا۔ اس حوالے سے بیون کے تحریر کیے گئے تحقیقی مقالات اور کتب آج مغربی جامعات میں اکیڈمک مراجع کی حیثیت رکھتی ہیں۔
بیون کا شمار فرانس میں ایک نمایاں ترین ماہر سماجیات اور ماہر بشریات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سربون یونیورسٹی میں فلسفلے کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 1967ء میں ڈپارٹمنٹ آف ایڈوانس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہوئے۔
بیون 1971ء میں پیرس میں اطلاقی مطالعے کے اعلی ادارے EPHE میں تدریس سے وابستہ ہوئے۔ اس کے بعد سماجی مطالعے کے ہائر اسکول میں بھی بطور استاد کام کیا۔ وہ عرب دنیا میں علم بشریات کی چیئر کے منصب پر بھی فائز رہے۔ بیون 2013ء میں ریٹائر ہو چکے ہیں۔ وہ عرب معاشروں کے حوالے سے علم بشریات سے متعلق تحقیقی مقالات اور تجزیے شائع کرتے رہتے ہیں۔
فرانسوا بیون اپنے کیرئر کے دوران میں عرب ثقافت بالخصوص خانہ بدوش ثقافت کے علم بردار رہے ہیں۔ وہ خانہ بدوشی کو تہذیب کا ایک حصہ شمار کرتے ہیں۔ انہوں نے مراکش اور خلیجی ممالک میں خانہ بدوش عناصر کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے رہن سہن اور عادات و رواج کا قریب سے جائزہ لیا۔ بیون نے عربی شاعری، ادب، فن اور زبان میں خانہ بدوش ثقافت کے عناصر کا بھی مطالعہ کیا۔
العربیہ نیوز چینل پر نشر ہونے والا پروگرام "نظرة على الشرق" ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں مشرق کے معاملات میں دل چسپی رکھنے والے مغربی اکیڈمکس ، محققین اور سائنس دانوں کا تعارف کرایا جائے گا۔
-
کھجورکے پتوں اور مٹی سے آرٹ کےخوبصورت فن پارےتخلیق کرنے والے سعودی آرٹسٹ سے ملیے
سعودی عرب کے ایک آرٹسٹ عبدالوہاب عطیف فطرت کی رنگنیوں سے بہت متاثرہیں۔ یہی وجہ ہے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ھجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش
سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقعے پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ سے ...
مشرق وسطی -
لبنانی وزیراعظم کا سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم
سعودی عرب کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں، خلیج کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں: نجیب ...
مشرق وسطی