سعودی وزارت حج و عمرہ نے 10 عمرہ کمپنیوں کے خلاف سزا کا اعلان کیا ہے۔ ان میں ہر کمپنی کو 50 ہزار ریال تک جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ اس سزا کی وجہ مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے معتمرین کو پیش کی جانے والی خدمات میں غفلت اور بے ضابطگی ہے۔ ان میں اہم ترین خلاف ورزیاں رہائش اور ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے باور کرایا ہے کہ وہ اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کی اجازت ہر گز نہیں دے گی۔ اس مقصد کے لیے کڑی نگرانی کے واسطے دورے اور معتمرین کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے ساتھ تعامل بنیادی عوامل ہیں۔ ان امور کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو پیش کی جانے والی خدمات کا معیار بلند کرنا اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے مملکت کے اندرون و بیرون موجود عمرہ کی ادائی کے خواہش مند تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ صرف اجازت یافتہ اداروں کے ساتھ معاملات انجام دیں۔
-
معتمرین کی صحت اطمینان بخش ہے، ان میں وبائی امراض نہیں پھوٹے: سعودی عرب
صحت کے شعبے سے وابستہ 18 ہزار افراد پر مشتمل عملہ معتمرین اور زائرین کی خدمت پر ...
ایڈیٹر کی پسند -
مسجد حرام: یکم رمضان سے اب تک 20 لاکھ معتمرین کا مجمع منظم کیا گیا
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے معتمرین اور نمازیوں کو پر سکون ...
بين الاقوامى -
رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں 1,000 خواتین رضا کار معتمرین کی خدمت پر مامور
خواتین کو بااختیار بنانے اور وسائل اور صلاحیتوں تک ان کی رسائی اور سعودی وژن ...
بين الاقوامى