یروشلم قونصل خانے کی بجائے فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا امریکی منصوبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فلسطینی اور مغربی سفارتی ذرائع نے پیر کے روز معاصر عزیز ’الشرق‘ کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ میں ہادی عمر کو نائب معاون وزیر خارجہ برائے اسرائیل اور فلسطینی امورسے بڑھا کر انہیں امن عمل کے لیے خصوصی امریکی ایلچی کے طور پر تعینات کیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایا کہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے میں فلسطین افیئر یونٹ (جس کا تعلق فلسطینی مفادات کی خدمت سے ہے) اسرائیلی سفارت خانے کو نہیں بلکہ براہ راست امریکی محکمہ خارجہ کو رپورٹ کرے گا۔

باخبر فلسطینی ذرائع نے ’الشرق‘ کو ان تبدیلیوں کی تصدیق کی تاہم ساتھ ہی کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ جب تک اس منصوبے پر عملی نفاذ نہیں ہوجاتا اس وقت تک ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے یروشلم میں اپنا قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اسے اسرائیلی حکومت کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی مخالفت کے بعد امریکا کو ایک قابل عمل متبادل [آپشن] کی تلاش تھی۔

فلسطینی اور امریکی ذرائع نے اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ عمرو واشنگٹن میں ہی رہیں گے تاہم وہ خطے کے باقاعدہ دورے کریں گے اور "فلسطینی امور یونٹ" کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اخبار کے ذرائع نے نشاندہی کی کہ اس اقدام کا مقصد "فلسطینی امور میں کام کرنے والے سفارت کاروں کو اسرائیلی معاملات میں ڈیل کرنے والوں سے الگ کرنا ہے" کیونکہ فلسطینی امور یونٹ باضابطہ طور پر اسرائیل میں امریکی سفیرکے بجائے واشنگٹن میں موجود امریکی ایلچی کو براہ راست رپورٹ کرنا شروع کر دے گا۔ .

یونٹ کے سفارت کار اس وقت تک سفارت خانے سے آزادانہ طور پر کام کرتے تھے مگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2019 میں فلسطینیوں کے ڈی فیکٹو مشن (یروشلم قونصلیٹ) کو بند کر دیا۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ اینڈریو ملر عمرو کی جگہ اسرائیل اور فلسطینی امور کے نائب معاون وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ جون کے آخر میں اسرائیل اور مغربی کنارے کے طے شدہ سفر سے قبل کئی اقدامات کو مکمل کرنے کی امید رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں