جدہ میں 99ہزار مربع میٹررقبے پرقائم دنیا کا سب سے بڑا الحرمین ٹرین ٹرمینل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں واقع شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ (کے اے آئی اے) سے منسلک الحرمین ٹرین اسٹیشن کسی ہوائی اڈے سے منسلک دنیا کا سب سے بڑا ٹرمینل ہے۔اس کا رقبہ 99 ہزار مربع میٹر ہے۔

ہوائی اڈے کا یہ ٹرمینل الحرمین ایکسپریس پروجیکٹ کے اسٹیشنوں کا حصہ ہے۔اس میں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، جدہ اور ربیغ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی بھی شامل ہیں۔شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈا مشرقِ اوسط کا واحد ائیرپورٹ ہے جوکسی ریلوے اسٹیشن سے جڑا ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں ایک وقت میں چھے ٹرینیں ہوتی ہیں اور وہ مصروف اوقات میں ہر دس منٹ کے بعد سفرپر روانہ ہوتی ہیں۔

یہ منصوبہ مملکت کے اندرون اور بیرون سے آنے والے عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی سفری ضروریات کو پورا کرنے اور مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ کی شاہراہوں پرٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہی سے تعلق رکھنے والے 40 سے زیادہ مردوخواتین اعلیٰ تعلیم یافتہ اہلکارایک شفٹ میں اسٹیشن کا انتظام کرتے ہیں۔الحرمین ٹرین کا یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030ءکے تقاضوں کی تعمیل کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں