اسلحے سے لدا یوکرینی کمپنی کا جہاز یونان میں گر کر تباہ، عملے کے 8 افراد ہلاک
یوکرینی کمپنی کا انٹونوف کارگو طیارہ بنگلہ دیش جا رہا تھا
سربیا کے وزیر دفاع نیبوجا سٹیفانووک نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ شمالی یونان کے قصبے پالیوچوری کاوالاس کے قریب ہفتے کی شام گر کر تباہ ہونے والے انٹونوف کارگو طیارے کے عملے کے تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
’اے ایف پی‘ کے مطابق سٹیفانووک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کی کمپنی میریڈیئن لمیٹڈ کا یہ طیارہ تقریباً 11 ٹن ہتھیار لے کر جا رہا تھا۔ طیارے پرروشن مارٹر بارودی سرنگیں بھی لادی گئی تھیں جنہیں بنگلہ دیش لے جایا جانا تھا۔
عملے کے ارکان کی شناخت کے بار میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں وہ بھی یوکرین کے باشندے ہیں، لیکن ہمارے پاس اس معاملے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، وہ سرب نہیں ہیں۔"
'متفقہ معاہدہ'
قابل ذکر ہے کہ طیارہ نیس ہوائی اڈے (جنوبی سربیا) سے ہفتہ کو روانہ ہوا تھا۔ طیارے پر سربیا کی ہتھیاروں کی برآمد کنندہ نجی کمپنی ویلر کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔
وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ بنگلہ دیشی وزارت دفاع کے ساتھ "بین الاقوامی قوانین کے مطابق" ایک متفقہ معاہدہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا کہ فلائٹ ہتھیاروں کو یوکرین لے جا رہی تھی، جو کہ قطعی طور پر درست نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2016 سے جب ہتھیاروں کی ہر درخواست کو الیکٹرانک طور پر رجسٹر کیا جانا شروع ہواتو سربیا نے یوکرین یا روس کو کوئی اسلحہ برآمد کرنے کا کوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہتھیاروں کی نقل و حمل کرنے والے کارگو طیاروں کی اکثریت سوویت یونین کی پیداوار ہے اور روس، بیلاروس اور یوکرین کی ملکیت ہے۔
یوکرین میں فوجی آپریشن پر روس اور بیلاروس پر بین الاقوامی پابندیاں عائد ہونے کے بعد صرف یوکرین کے ٹرانسپورٹ طیارے پوری دنیا میں سرگرم ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ طیارے یوکرین کی کمپنیوں کی ملکیت ہیں مگر سامان اور یوکرین کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔
اردن کا موقف
دوسری جانب اردن کی حکومت کا کہنا تھا کہ طیارے کی آخری منزل اردن نہیں بلکہ بنگلہ دیش تھی۔
اس سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ فلائٹ کے عملے نے اردن سے ایندھن بھرنے کی اجازت کی درخواست کی۔
زور دار دھماکہ
ایک مقامی شہری جیور گوس آرکونٹو پولس نے ریاستی نشریاتی ادارے ای آر ٹی ٹیلی ویژن کو بتایا ' مجھے لگا جیسے طیارے کے انجن کی طرف کوئی گڑ بڑ ہوئی ہے۔ یہ رات پونے گیارہ بجے کا وقت تھا۔ میں طیارے کے انجن سے نکلنے والی آواز سے حیران ہوا ، میں باہر نکلا کہ دیکھوں تو طیارے کے انجن میں آگ لگی ہوئی تھی۔'
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ' آگ بجھانے کے لیے سات فائر انجن بھجوائے گئے ہیں لیکن مسلسل دھماکوں کی آوازوں کی وجہ سے وہ اس کے نزدیک پہنچنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔ '
اطلاعات کے مطابق طیارہ سائبریا سے اردن کی طرف جا رہا تھا۔ اس نے کاوا لاس ائیر پورٹ کے نزدیک پہنچ کر ہنگامی لینڈنگ کے لیے درخواست بھی کی تھی مگر وہ ائیر پورٹ کے نزدیک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا ۔
ریاستی نشریاتی ادارے 'ای آر ٹی 'نے بتایا ہے یہ یوکرینی انتونی 12 ائیر کرافٹ تھا۔ جسے مقامی لوگوں کے مطابق زمین پر گرنے سے پہلے ہی آگ لگ چکی تھی۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ اس طیارے کے ساتھ کتنے افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔ جسے آگ میں جلنے سے ابھی تک بچایا نہیں جا سکا ہے۔
-
ایران کی یوکرین کے خلاف روس کو سینکڑوں ڈرون دینے کی تیاری
روسیوں کو ایرانی ڈرونز استعمال کی تربیت اسی ماہ دی جائے گی: مشیرسلامتی امریکا
بين الاقوامى -
روس کے زیر قبضہ یوکرینی قصبے کا منتظم کار بم دھماکے میں ہلاک
یوکرین کے علاقے خارکیف کے مشرق میں روس کے زیرقبضہ چھوٹے سے قصبے میں ماسکو ...
بين الاقوامى -
یوکرین کے مسلمانوں کی نمازِعید کے اجتماعات میں فتح اورروس کا قبضہ ختم ہونے کی دعائیں
’’ہم روس کے خلاف جنگ میں فتح اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لیے دعا کرتے ...
بين الاقوامى