یمن کے ایک علاقے میں بچوں کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ اس ویڈیو میں بچوں کو موت کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بچے بجلی کے ایک کھمبے پر چڑھ گئے اور انہوں نے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے بچنے کے لیے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے۔ اگرچہ بچوں نے اس مہم جوئی میں مہارت کا مظاہرہ کیا ہے مگر یہ ایک ایسا خطرناک کھیل ہے جس میں زندہ بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔
لاشعوری لاپرواہی
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی اس ویڈیو میں سماجی کارکنوں نے بچوں کے بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پرچڑھنے کو ’موت کا کھیل‘ قرار دیا ہے۔ سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دانستہ لاپرواہی اور غفلت ہے جس کے نتیجے میں کسی بچے کی جان بھی جا سکتی ہے۔
بجلی کے کھمبوں پر تکلیف کا اظہار
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس خطرناک نوعیت کے واقعے کی ویڈیو پر سماجی ردعمل کا مطالعہ کیا تو پتا چلا کہ اکثریت لوگوں نے اس واقعے میں بچوں کے بجائے ان کے والدین کو قصور وار ٹھہرا رہی ہے۔
جب کہ دیگر نے وضاحت کی کہ ویڈیو کے تناظر میں نظر آنے والے بچے اور بجلی کے ٹاوروں پر چڑھنے کو ایک قسم کو تفریح کے طور پر نہیں لینا چاہیے بلکہ یہ اقدام مآرب گورنری کے لوگوں کا اپنی تکالیف کا منفر انداز میں اظہار ہے۔
سماجی کارکن عصام الخمیسی نے کہا کہ یمنی بچوں کی زندگی موت، خوف اور زندگی کی ہولناکیوں کے دور میں سستی ہو گئی ہے۔ بہت سے سانحات، لاپتہ لاشیں، متاثرین اور کم سن بچوں کی لاشیں ہر طرف تباہی اور مصیبت کی کہانی بیان کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم ایسے ہی خطرسے دوچار ہے جیسے یہ بچے ایک بجلی کے ٹاور کی چوٹی پر چڑھ کر دکھا رہے ہیں۔
-
یمن جنگ بندی کے سلسلے میں امریکی ایلچی کی خلیجی ممالک کے لیے روانگی
سعودی عرب، اومان اور متحدہ عرب امارات میں ملاقاتیں کریں گے
بين الاقوامى -
حوثی ملیشیااقوام متحدہ سے سمجھوتےکےمطابق تعزکی سڑکیں کھولے:یمنی وزیر
العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں جنگ سے متاثرہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ...
بين الاقوامى -
یمن میں امریکی سفارت خانہ کےملازمین کوبدستورزیرِحراست رکھنے پرحوثیوں کی مذمت
امریکی صدرجو بائیڈن کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی ٹِم لینڈرکنگ نے ایران کے حمایت یافتہ ...
بين الاقوامى