گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو اس کے ایک رشتہ دار کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے پر پراسیکیوٹر جنرل نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایسٹرن ریجن پولیس کے میڈیا ترجمان نے وضاحت کی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک لڑکی کے تشدد کا نشانہ بننے کی ویڈیو گردش کرنے کے بعد حفر الباطن گورنری پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے بدسلوکی کی اس ویڈیو کی نشاندہی کے بعد اس میں خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کو تلاش کرنے اور اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کی اور اسے گرفتار کر لیا۔ تشدد کا شکار خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔
-
مارشل آرٹ کا سعودی کھلاڑی مقابلہ جیت کر سونے کے تمغہ کا حق دار بن گیا
مارشل آرٹس کے سعودی کھلاڑی نے بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا۔ مقابلہ جیت کر عبد الإله ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عراقی رہنما عمار ال حکیم کی ملاقات
سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے عراق کی تیار الحکمہ الوطنی (نیشنل وِزڈم ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب، سمندر میں غرقاب ثقافتی ورثے کی بازیافت کا منصوبہ شروع
سعودی عرب کا ثقافتی کمیشن بحیرہ احمر میں سینکڑوں کلومیٹرپر پھیلے زیر آب عرب ...
مشرق وسطی