ملائیشیا، ۔سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کرپشن الزامات میں قصور وار قرار

نجیب رزاق کو ایک ہفتہ پہلے سزائے قید سنائی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عدالت عالیہ کی طرف سے ملائشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو کرپشن کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ نجیب رزاق کی اہلیہ روسمہ منصور کو اس عدالتی کارروائی کا سامنا نجیب رزاق کو بارہ سال قید کی سزا سنائے جانے کے محض ایک ہفتے بعد کرنا پڑا ہے۔

عدالت نے روسمہ منصور کے خلاف اپنی سماعت کے دوران قرار دیا ہے کہ ملزمہ تینوں لگائے گئے الزامات میں قصور وار پائی گئی ہے۔ خیال رہے روسمہ منصور کے خلاف الزامات کی سماعت ہائی کورٹ کے جج محمد زینی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں