سعودی عرب کا 92 واں قومی دن 23 ستمبر کو پورے ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا، تمام شہروں میں خاص طور پر قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا۔
خاندانوں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس دوران سعودی بچے بھی بڑے پرجوش دکھائی دئیے۔ سعودی عرب کے بچے قومی پرچم کو تھام پر سڑکوں پر نظر آئے۔
کئی بچے ’’ یہ ہمارا گھر ہے‘‘ کے جملے اٹھائے بھی نظر آئے۔ پارکوں اور عوامی مقامات میں ہر جگہ سعودی بچے قومی دن کو بھرپور طریقے سے مناتے نظر آئے۔ بچوں کیلئے عید کا سماں تھا۔
درجنوں تقریبات، تفریحی شوز اور سرگرمیاں بچوں کی توجہ کا مرکز تھیں۔ لوک داستانوں کے شوز میں بھی بچوں کا رش رہا۔ کائینیٹک گیمز ہوں یا مل جل کر اپنائی جانے والی سرگرمیاں اور دستکاریاں، ان سب جگہوں پر بچے نظر آئے۔
سعودی بچوں نے جدید ترین لائٹنگ، ساؤنڈ ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا۔ ہر علاقے میں قومی دن کی خوشی میں بھرپور آتش بازی کی گئی۔ اس دوران تمام تقریبات کے مقامات پر ٹریفک کو منظم کرنے اور سکیورٹی کو برقرار رکھنے کا مربوط سسٹم قائم کیا گیا تھا۔
-
سعودیہ92ویں قومی دن کی تیاری عروج پر پہنچ گئی ، گلی کوچے قومی پرچموں سے مزین
13 شہروں میں ائیر شو کا انعقاد اہم ترین سرگرمی ہوگی
مشرق وسطی -
سعودی عرب کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان
سعودی عرب کے قومی موسمیات مرکز نے اپنی رپورٹ میں توقع کی ہے کہ آج جمعہ کو جازان ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا قومی دن، گوگل کا لوگو تبدیل کرکے اظہار یکجہتی
سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی اپنا لوگو تبدیل کرکےاظہار یک ...
مشرق وسطی