نیتن یاہو بحالی صحت کے بعد ہسپتال سے گھر واپس
یوم کپور کے موقع پر دوران عبادت طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل ہونا پڑا
سابق اسرائیلی وزیر اعظم اور لیکوڈ پارٹی کے سربراہ نیتن یاہو کو طبیعت بہتر ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ یاہوکی گذشتہ روز یوم کپور کے سلسلے میں عبادت کے دوران طبیعت خراب ہو گئی تھی۔
جس کے بعد سابق وزیر اعظم کو ہسپتال منتقل کر دیا گئے۔ مختلف طرح کی طبی معائنوں اور ایک رات ہسپتال میں گذارنے کے بعد جمعرات کے روز ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں کرائے تمام میڈیکل ٹیسٹ نارمل آئے ہیں۔
73 سالہ نیتن یاہو اگلے ماہ متوقع انتخاب میں ایک مرتبہ پھر اسرائیلی وزیر اعظم بننے کی امید رکھتے ہیں اور آج کل انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ وہ کرپشن الزامات کے مقدمات کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔ لیکن عوامی حمایت ان کے حق میں ابھی موجود ہے۔
اس سے قبل وہ بارہ سال تک مسلسل اسرائیلی حکومت میں رہ چکے ہیں۔ اب تک کے سرویز کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارتی سب سے آگے ہے اور امکانی طور پر اسمبلی کی 120 نشستوں میں سے 30 سے زائد نشستٰیں جیت سکتی ہے۔in