ایلون مسک نے 'برنٹ ہئیر' کے نام سے پرفیوم کا کاروبار بھی شروع کر دیا
100 ڈالر قیمت مقرر 1000 بوتل فروخت ہوگئی
دنیا کے امیر ترین لوگوں مین سے ایک شناخت رکھنے والے ایلون مسک نے اپنے نام میں خوشبو کے لفظ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک نئی پرفیوم لانچ کر دی ہے۔ یہ بات اس غیر معمولی دولتمند شخص نے منگل کے روز اپنے ٹویٹ کے ذریعے بتائی ہے۔
الیون مسک نے کہا ہے ' میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق لیکن اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔' اس متعارف کرائے گئے پرفیوں کا نام ایلون مسک نے برنٹ ہئیر رکھا ہے ۔ لیکن اسے غیر خوشگوار خواہش کا جوہر قرار دیا ہے۔
With a name like mine, getting into the fragrance business was inevitable – why did I even fight it for so long!?
— Elon Musk (@elonmusk) October 11, 2022
اس پرفیوم کی نسبت سے ایلون مسک نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ کو پرفیوم سیلزمین کے طور پر نئے انداز سے متعارف ہے۔ جبکہ پرفیمون کی قیمت 100 ڈالر مقرر کی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 1000 کی تعداد میں پرفیوم فروخت ہو چکے ہیں۔
اس ارب پتی دولت مند نے ماہ ستمبر میں ایک ٹویٹ میں کہا تھا ' بورنگ کمپنی ایک پرفیوم متعارف کرائے گی۔ جو مردوں کو ہجوم میں کھڑے رہنے میں مدد دے گا۔ ' اب منگل کے روز اپنے ٹویٹ میں کہا میرے جیسا نام ہوتے ہوئے خوشبو کے اس کاروبار سے دور رہنما مشکل تھا۔ '