سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوسرا ایڈیشن میں ساڑھے 6 لاکھ ڈالر کے نقد انعامات
یکم تا 10 دسمبر فیسٹیول میں 7 سعودی فلموں سمیت 131 فلمیں پیش کی جائیں گی
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، جو فاکس سنیما اور ایم بی سی گروپ کے تعاون سے منعقد ہوتا ہے، نے آج فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کے پروگرام کا انکشاف کیا۔ یہ فیسٹیول 1 سے 10 دسمبر تک جدہ میں منعقد کیا جائے گا۔
فیسٹیول میں فلم سازوں، فلمی ستاروں، میڈیا آؤٹ لیٹس، فلم انڈسٹری کے پیشہ ور افراد اور فلم کے شائقین کی میزبانی کی جائے گی جس میں عالمی معیار کے سینما کے دس دن کے جشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
یہ میلہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز فلم "وٹ لو ہیز ٹو ڈو ود اٹ‘‘ سے کیا جائے گا۔ اس فلم کی ہدایت کاری شیکھر کپور (الزبتھ، پنڈت کوئین) نے دی ہے ، جمائما خان کا سکرین پلے ہے، اس فلم کو سٹوڈیو کنال ورکنگ ٹائٹل کے ذریعہ تیار کردہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میلہ اپنی سرگرمیوں کا اختتام سعودی مصنف اور ہدایت کار خالد فہد کی فلم "دی ویلی روڈ" کے عالمی پریمیئر کے ساتھ کرے گا۔ اس فلم می حماد فرحان، نائف خلف اور عصیل عمران نے اداکاری کی ہے۔
فیسٹیول میں 41 زبانوں میں 61 ممالک کی 131 لمبی اور مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ میلہ میں عرب فلموں کے 17 پریمیئرز ہوں گے اور مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی فلموں کی 47 نمائشیں ہوں گی۔ فیسٹیول میں ان فلموں میں شرکت کرنے والے بہت سے ہنرمندوں اور ستاروں کی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں تہوار پر رش مزید بڑھ جائے گا۔
بین الاقوامی فلمی صنعت کے لیجنڈ، اولیور سٹون کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں فیچر فلموں کے مقابلے کی جیوری کی سربراہی کے لیے بھی چنا گیا۔
فیسٹیول کے دوران طویل اور مختصر فلموں کے باضابطہ مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ فیسٹول کے ذریعے ایشیا، افریقہ اور عرب دنیا کی اہم ترین سینما کامیابیوں اور تخلیقات کو اجاگر کیا جائے گا۔ شارٹ فلم مقابلے میں 26 فلمیں اور فیچر فلم مقابلے میں 16 فلمیں دکھائی جائیں گی جو 8 دسمبر کو ایوارڈز کی تقریب میں جیوری کی جانب سے پیش کیے گئے یوسر ایوارڈز کے لیے مقابلہ کریں گی۔
دریں اثنا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اپنے پروگرام کے حصے کے طور پر 18 مختصر فلموں کے علاوہ 7 سعودی فلموں کے ورلڈ پریمیئر کا اعلان کیا۔
فلموں کا انتخاب خطے بھر میں سعودی فلم سازوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی نئے جہتوں اور بیانیہ کے طریقہ کار کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول خاص طور پر پورے خطے میں نوجوان فلم سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بحیرہ احمر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سعودی پروگرام کے ڈائریکٹر محی قاری نے تبصرہ کیا کہ ہم نے فیسٹیول کے افتتاحی سیشن کے بعد سے سعودی فلمی صنعت میں زبردست ترقی دیکھی ہے، فیسٹول میں 7 سعودی فلموں کی نمائش ہو رہی ہے۔ اس سال کے میلے کی فلموں کی فہرست ترقی اور پختگی کا بہترین ثبوت ہے۔ مملکت میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سعودی فلم سازوں کی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع فراہم کیا۔
بین الاقوامی میلے کا اختتام سعودی مصنف اور ہدایت کار خالد فہد کی فلم "طریق الوادی" اور حماد فرحان، نائف خلف اور عصیل عمران کی فلم کے ساتھ ہوگا۔
فیسٹیول میں انٹرنیٹ پر 1.5 بلین سے زیادہ ویوز حاصل کرنے والی "الخلات" سیریز سے متاثر فہد العماری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "الخلات +" بھی دکھائی جائے گی۔اس میلے میں منصور اسد کی فلم "عبد"، عبداللہ العرک کی فلم "سطا ر" اور سعودی فلمساز محمد العطاوی کی فلم "بین الرمال" بھی دکھائی جائے گی۔فلم "اغنیۃ الغراب" بھی فیسٹیول میں دکھائی جائے گی ، یہ سعودی ہدایت کار محمد السلمان کی پہلی فلم ہے۔ اس میں زیاد الحسینی کی ہدایت کاری میں بننے والی سعودی عرب اور کویت کی مشترکہ پروڈکشن فلم "شیابنی ھنی " بھی دکھائی جائے گی۔