کرونا وائرس

یواے ای:کووِڈ-19کی پابندیوں میں مزید نرمی،یومیہ کیسوں میں کمی جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

متحدہ عرب امارات میں صحت کے حکام نے اتوار کے روز کووِڈ-19 کوپھیلنے سے روکنے کے لیے نافذالعمل متعدد اقدامات میں نرمی کا اعلان کیا ہے جبکہ ملک بھرمیں یومیہ کیسوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل کرائسزاورایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ پیر سے تمام کھلی اور بندجگہوں میں ماسک پہننا اختیاری ہوگا، سوائے مراکزِصحت اورعوامی مراکز میں جہاں ماسک پہننے کی پابندی اب بھی برقرار ہے۔

جہاں تک وزارت صحت کی الحوسن ایپ کا تعلق ہے،اس پراب عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے سبزحیثیت کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے بجائے اس کا استعمال ویکسی نیشن کے ثبوت اورایپ پر ٹیسٹ کے نتائج تک محدود رہے گا، چاہے وہ اندرون ملک یا بیرون ملک سفر کے لیے ہو۔

مساجد اور نماز کی جگہوں پر ذاتی چٹائیوں پر نماز کی ادائی بھی اب اختیاری ہوگی اوران عبادت گاہوں میں اپنے ذاتی مصلے لانے کی ضرورت نہیں۔

کھیلوں کے مقابلوں اورسرگرمیوں کے حوالے سے این سیما نے کہاکہ ان کے منتظمین کھلاڑیوں کے معائنے یا ویکسین لگوانے کا سرٹی فکیٹ پیش کرنے کی شرط عاید کرسکتے ہیں۔اس کا انحصار 'سرگرمی کی قسم' یا 'اہمیت' پر ہوگا۔

پانچ روز تک لازمی الگ تھلگ مدت اب بھی ان لوگوں کے لیے ہوگی جو وائرس سے متاثرہ ہیں۔ کروناوائرس پی سی آر ٹیسٹنگ اور علاج کے مراکز معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

این سیمانے کہا’’گذشتہ مدت میں، ہم نے انفیکشن اور اموات میں نمایاں کمی دیکھی ہے، جو معاشرے کی بیداری کی حد اور ملک کے فوائد اور کامیابیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام احتیاطی اور روک تھام کے اقدامات کے اطلاق کی حد کی نشان دہی کرتی ہے‘‘۔

تازہ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں اتوار کو کووڈ-19 کے 263 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں 290 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اورکوئی بھی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔

این سیما نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ-19کے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں،جس کے نتیجے میں وبائی امراض اور بیماریوں سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی میں اضافہ ہوا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ صحت کا شعبہ صورت حال کی نگرانی جاری رکھے گااور ملک کے تمام خطوں میں فعال نگرانی پر عمل درآمد کرے گا۔اس نے یہ بھی اعلان کیاکہ صحت کے شعبے کے لیے اب 'انفلوئنزا اورسانس کی شدید بیماری کے لیے نیشنل ایکٹو مانیٹرنگ پروگرام' میں اقدامات کا ایک سیٹ شامل کیا جائے گا۔

قبل ازیں یواے ای نے ستمبرمیں کووِڈ-19 کی متعدد پابندیوں میں نرمی کااعلان کیا تھا،جس میں عمارت کے اندراوربیرونی عوامی مقامات پر ماسک پہننا بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں