امیر مکہ نے 2022 میں اعتدال پسندی ایوارڈ کے فاتح کا اعلان کردیا
مقصد انتہا پسندی کو مسترد کرنا اور سعودیہ کے مستقل نقطہ نظر کے طور پر اعتدال کے کلچر کو فروغ دینا ہے
اتوار کے روز امیر مکہ اور موڈریشن ایوارڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے سال 2022 کے اپنے چھٹے سیشن میں موڈریشن ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان کر دیا۔ اس سال اعتدال پسندی کا یہ ایوارڈ سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا و مصنوعی ذہانت کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ بن شرف الغامدی نے جیت لیا۔
الغامدی نے یہ ایوارڈ اپنی ممتاز تکنیکی کوششوں کے باعث جیتا، انہوں نے مملکت کے مہذب چہرے کو اجاگر کرنے، معاشرے کے ارکان کے لیے اعتدال پسند انسانی کام کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اور افراد اور اداروں کے درمیان قومی تعلق کی اقدار کو اپ گریڈ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
خیال رہے یہ ایوارڈ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں پرنس خالد الفیصل انسٹی ٹیوٹ برائے اعتدال پسندی کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس ایوارڈ کا مقصد سعودی عرب میں ہر لحاظ سے انتہا پسندی کو ترک کرنے اور اعتدال پسندی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔ اس کا مقصد ان کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اعتدال پسندی کی اقدار اور طریقوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
#يحدث_الان
— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) November 20, 2022
أمير منطقة مكة #خالد_الفيصل
يعلن الفائز بـ #جائزة_الاعتدال
في دورتها السادسة للعام 2022م:
معالي د. عبدالله بن شرف الغامدي
رئيس الهيئة السعودية للبيانات والذكاء الاصطناعي. pic.twitter.com/HRtBl6BIfc
-
مکہ مکرمہ:پاکستانی عمرہ زائرکے دل کی دھڑکن دومنٹ بندرہی؛طبّی عملہ نے جان بچالی
سعودی عرب کے طبّی عملہ نے المسجد الحرام ،مکہ مکرمہ میں عمرہ کے مناسک کے دوران میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
مکہ مکرمہ میں فوج کے لیے حفظ قرآن کے عالمی مسابقہ میں 27 ممالک کی شرکت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکہ المکرمہ میں فوج کے لیے حفظ ...
مشرق وسطی -
عمرہ سیزن،مکہ رواں سال اب تک قریباً بیس لاکھ لوگ سعودیہ پہنچ چکے
تقریبا بیس لاکھ عمرہ زائرین جاری عمرہ سیزن کے دوران سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج ...
مشرق وسطی