’’اوپیک پلس کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی اختتام 2023 تک جا رہے گی’’

سعودی عرب کی یومیہ 5 لاکھ بیرل پیداوار بڑھانے کی بات چیت سے متعلق خبریں درست نہیں: شہزادہ عبدالعزیز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ان رپورٹس کی تردید کر دی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ سعودی عرب اس وقت اوپیک پلس کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ یومیہ 5 لاکھ بیرل پیداوار میں اضافے کی بات چیت کر رہا ہے۔

سعودی وزیر نے مزید کہا یہ معلوم ہے اور یہ کسی کے لیے راز نہیں ہے کہ اوپیک پلس اپنے اجلاسوں سے قبل کسی فیصلے پر بات نہیں کرتا۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اوپیک پلس کی طرف سے اس وقت کی یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی 2023 کے آخر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا "اگر طلب اور رسد کے درمیان توازن بحال کرنے کے لیے پیداوار کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تو ہم ہمیشہ مداخلت کے لیے تیار ہیں۔"

قبل ازیں وال سٹریٹ جرنل نے اطلاع دی تھی کہ 4 دسمبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے اجلاس میں یومیہ 5 لاکھ بیرل تک پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں