سعودی عرب: رشوت خوری اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 308 افراد کیخلاف تحقیقات شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی کنٹرول اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی "نزاھہ" نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ربیع الآخر کے دوران کئی فوجداری اور انتظامی مقدمات شروع کئے۔ اس مہینے میں "نزاھہ" کی ٹیموں نے 2 ہزار 799 مانیٹرنگ راؤنڈ کئے۔

الزامات کی زد میں آنے والے کئی افراد سے تفتیش کی گئی، اثر و رسوخ کے غلط استعمال میں ملوث کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ربیع الثانی میں کل 308 افراد سے تفتیش کی گئی اور 138 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان گرفتار افراد میں ضمانت پر رہا ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان کا تعلق وزارت دفاع، داخلہ، صحت، تعلیم، انصاف، بلدیات، دیہی امور اور رہائش، ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات کے محکموں سے تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں