عمرہ ویزا: پانچ ملکوں کے شہریوں کیلئے فنگر پرنٹ رجسٹریشن ضروری کردی گئی
یہ ممالک برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا ہیں: سعودی وزارت حج و عمرہ
جمعہ کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے پانچ ملکوں برطانیہ، تیونس، کویت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزا جاری کرنے کے لیے "فنگر پرنٹ" کے اندراج کی شرط شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رجسٹریشن کا مقصد سعودی عرب کی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانا اور حجاج کے ڈیجیٹل تجربے کو فروغ دینا ہے ۔
وزارت نے بتایا کہ اس فنگر پرنٹ کا اندراج سمارٹ فونز کے لیے (سعودی ویزا بائیو) ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے، ویزا کی قسم کا تعین کر کے، پاسپورٹ کو فوری طور پر پڑھ کر، سامنے والے کیمرے سے چہرے کی تصویر لے کر اور اسے پاسپورٹ میں ذاتی تصویر سے ملا کر کرنا ہے۔ کیمرے کے ذریعے دس فنگر پرنٹس کو الیکٹرانک طور پر سکین بھی کرنا ہوگا۔
-
مکہ مکرمہ:پاکستانی عمرہ زائرکے دل کی دھڑکن دومنٹ بندرہی؛طبّی عملہ نے جان بچالی
سعودی عرب کے طبّی عملہ نے المسجد الحرام ،مکہ مکرمہ میں عمرہ کے مناسک کے دوران میں ...
ایڈیٹر کی پسند -
عمرہ سیزن،مکہ رواں سال اب تک قریباً بیس لاکھ لوگ سعودیہ پہنچ چکے
تقریبا بیس لاکھ عمرہ زائرین جاری عمرہ سیزن کے دوران سعودیہ پہنچ چکے ہیں۔ وزارت حج ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: "ھیا" کارڈ رکھنے والے عمرہ کر سکتے ہیں
قطر میں ورلڈ فٹ بال کپ کے میچ دیکھنے کیلئے قطر جانے کیلئے سعودی عرب سے گزرنے والوں ...
بين الاقوامى