قطر میں ورلڈ فٹ بال کپ کے میچ دیکھنے کیلئے قطر جانے کیلئے سعودی عرب سے گزرنے والوں کے لئے سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی۔ سعودیہ نے کہا کے سعودیہ میں داخل ہوکر زمینی راستہ سے قطر جانے کیلئے "ھیا" کارڈ رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
سعودیہ میں متعلقہ حکام نے واضح کیا کہ "ھیا " کارڈ ویزا سے متعلق کچھ کنٹرولز ہیں جو بغیر کسی فیس کے مفت ہیں۔ وزارت خارجہ میں الیکٹرانک ویزا سروسز پلیٹ فارم سے متعلق الیکٹرانک خدمات کے اخراجات ریاست برداشت کرتی ہے۔
جبکہ "ھیا" کارڈ رکھنے والوں کو سعودی عرب میں آنے سے پہلے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ اور یہ کارڈ "ویزا" پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
علاوہ ازیں ھیا ویزا ورلڈ کپ کے اختتامی دن تک کارآمد رہے گا، ورلڈ کپ کا فائنل 18 دسمبر 2022 ہے۔ یہ ایک سے زیادہ داخلے کا ویزا ہے، اس کارڈ کا حامل کسی بھی وقت سعودی عرب میں داخل اور باہر نکل سکتا ہے۔
-
سعودی عرب خواتین بائیک سوار میں آگے بڑھنے لگیں: خلیجی عرب ملکوں میں سعودیہ آگے
یہ چند سال پہلے کی بات ہے جب سعودی عرب میں خواتین کو بھی گاڑی چلانے کی اجازت مل ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں سینما اور فلم انڈسٹری امید افزا ترقی کر رہے ہیں: ماہرین
فلم انڈسٹری کے ماہرین کے ایک گروپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مملکت سعودی عرب میں فلم ...
ایڈیٹر کی پسند -
المناک حادثہ نے غم بڑھکا دیا، سعودی عرب میں اونٹ نے 5 نوجوانوں کو مار ڈالا
سعودی عرب میں الافلج کے مغرب میں الاحمر روڈ پر 5 سعودی نوجوان اس وقت جاں بحق ...
بين الاقوامى