امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ ایران خطے میں اپنی پراکسیز کو ہتھیار پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ڈرون خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں مائیکل کوریلا نے مزید کہا کہ ایران سلامتی کو نقصان پہنچا رہا ہے اور خطے میں آبی گزرگاہوں کو خطرہ بنا رہا ہے۔ وہ ملیشیاؤں اور ڈرونز کو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ایران بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں کی کھیپوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران شام اور عراق میں امریکی افواج پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔
عالمی سلامتی کو خطرہ
امریکی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کی مالی معاونت اور حمایت کرتی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کی عدم استحکام کی سرگرمیوں سے عالمی سلامتی کو خطرہ ہے۔
دریں اثنا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ڈرونز کے خطرے سے نمٹنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے۔
-
ایران روس کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنا چاہتا: موساد
موساد کے سربراہ ڈیوڈ پارنیا نے خبردار کیا ہے کہ ایران روس کے ساتھ اپنے دفاعی ...
بين الاقوامى -
شام میں ایرانی ڈرون ڈویلپمنٹ یونٹ پر اسرائیلی بمباری
آج جمعرات ’العربیہ‘ چینل کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ اتوار کو شام ...
بين الاقوامى -
ہماراانفراسٹرکچرخطرے میں ہے:زیلنسکی،ایرانی ڈرونزکا تذکرہ امریکی کانگریس میں کیسے ہوا؟
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کا تذکرہ امریکی ...
بين الاقوامى