رابطہ عالم اسلامی نے ’مکہ مکرمہ دستاویز‘ پراسلامی اور بین الاقوامی رد عمل کو سراہا ہے جس کی تاریخی کانفرنس خادم حرمین شریفین حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی سرپرستی میں ہوئی"۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم سکالرز کی انجمن کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے واضح کیا کہ عالمی سطح پر رابطہ عالم اسلامی کی بین الاقوامی موجودگی کو بہت سراہا گیا۔
جہاں اس دستاویز کو متعدد افریقی ممالک میں مذہبی نصاب میں اپنایا گیا، وہیں انہوں نے اس کو جدید دور میں اسلامی فکر کو یکجا کرنے کے لیے ایک اسلامی کامیابی قرار دیا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں شریک تمام افریقی ممالک میں آئمہ کی تربیت میں اس کو اپنایا گیا، جس نے پہلی بار سینیر علماء، مفتیوں اور مذہبی امور کے وزراء کو ایک چھت تلے جمع کیا گیا۔ افریقی ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کی اس کانفرنس کی سرپرستی گیمبیا کے صدر نے کی۔
رابطہ عالم اسلامی نے گذشتہ سال ملائیشیا میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کی سرپرستی اور موجودگی میں منعقدہ کانفرنس میں تمام جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی طرف سے آئمہ کی تربیت میں اس دستاویز کو اپنانے کی بھی تعریف کی۔
-
رابطہ عالم اسلام کا دنیا کے مصیبت زدہ افراد کی مدد کے لیے معاہدہ
رابطہ عالم اسلامی نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
رابطہ عالم اسلامی کا امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری معاہدہ
رابطہ عالم اسلامی نے امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ شراکت داری کے ایک معاہدے ...
مشرق وسطی -
صدر پاکستان سے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی کی ملاقات
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین المذاہب کانفرنسوں، مکالموں اور اجلاسوں کے انعقاد ...
پاكستان