میرا خواب آپ کے ساتھ سر سے گیند کھیلنا ہے"میراڈونا کی پیلے سے گفتگو
ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں حاضرین کی تالیوں کے درمیان دو لیجنڈ آنجہانی فٹ بالر پیلے اور میراڈونا نے سر سے فٹ بال کھیلا تھا۔ دونوں جمعرات کو پیلے کی وفات کے بعد یہ ویڈیو کلپ ایک یادگار کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ ماضی کا یہ ویڈیو کلپ فٹ بال کے مداحوں میں پھر گردش کر رہا ہے۔
مارادونا لبيليه:
— Gorgeous (@gorgeous4ew) December 29, 2022
"حلمي هو أن أضرب الكرة برأسي معك" pic.twitter.com/V6ife12Nmo
برازیل کے بادشاہ پیلے کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ارجنٹائن کے آنجہانی لیجنڈ ڈیاگو آرمانڈو میراڈونا کے ساتھ ان کی ایک نایاب ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ ٹی وی شو کے دوران میرا ڈونا نے کہا "میرا خواب آپ کے ساتھ سر سے گیند کھیلنا ہے" ۔ اس کے بعد حاضرین کی تالیوں کے درمیان دونوں آنجہانی ستارے اٹھے اور زبردست مہارت سے کئی مرتبہ گیند کو اپنے سروں سے اچھالتے رہے۔ کلپ کا اختتام دونوں ستاروں کے درمیان گرمجوشی سے گلے ملنے کے ساتھ ہوا۔ یاد رہے میراڈونا 25 نومبر 2020 کو 60 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔