امریکہ: 6 سالہ بچے نے سکول میں ٹیچر کو گولی ماردی
ورجینیا میں ٹیچر کی حالت تشویشناک، پہلی کلاس کے کمرے میں جھگڑا ہوا تھا: پولیس
امریکہ میں ایک 6 سال کے بچے نے اپنے سکول میں فائرنگ کرکے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ نیوپورٹ نیوز، ورجینیا کے ایک ایلیمنٹری سکول میں جمعہ کے روز ایک چھ سالہ لڑکے نے ٹیچر کو زخمی کر دیا۔
پولیس چیف سٹیو ڈریو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹیچر کی عمر 30 سال ہے۔ ہسپتال میں ٹیچر کی حالت میں قدرے بہتری آئی تاہم اب بھی اس کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس نے واضح نہیں کیا کہ ایک 6 سال کے بچے نے پستول کیسے حاصل کرلی۔ پولیس نے کہا کہ سکول میں اگلی قطار میں موجود ایک کمرے میں جھگڑا ہوا اور گولی چلا دی گئی۔
ڈریو نے کہا کہ یہ کوئی حادثاتی فائرنگ نہیں تھی، میں جاننا چاہتا ہوں کہ یہ آتشیں اسلحہ کہاں سے آیا بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا۔
اسی پریس کانفرنس میں سکول کے پرنسپل جارج پارکر نے سکولوں میں آتشیں اسلحے کو روکنے میں اساتذہ کی نااہلی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا میں اس واقعہ پر حیران اور مایوس ہوں۔ انہوں نے کہا ک تمام سکول میٹل ڈیٹیکٹر سے لیس ہیں، لیکن جمعہ کو ریچنک پرائمری سکول میں انہیں آن نہیں کیا گیا تھا۔
-
پیرس میں فائرنگ میں ملوّث ملزم کا’غیرملکیوں سے اظہارِنفرت‘:استغاثہ
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تین کرد افراد کے قتل کے الزام میں زیرِحراست مشتبہ شخص ...
بين الاقوامى -
ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 2 زخمی
امریکن یونیورسٹی آف ورجینیا پولیس کے تصدیق کی ہے کہ یونیورسٹی کے کیمپس میں اتوار ...
بين الاقوامى -
کریمیا میں فائرنگ کی مشق کے دوران روسی صحافیہ ہلاک
روس کے سرکاری میڈیا کے لیے کام کرنے والی ایک صحافیہ کریمیا کے ایک تربیتی مرکز میں ...
بين الاقوامى