سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان 2022ء کے سب سے بااثر عرب رہ نما قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روس کے ٹیلی ویژن چینل رشیاٹوڈے کے ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2022 کے سب سے بااثرعرب رہ نما قرارپائے ہیں۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم نے انقلابی رہ نما کے حق میں 62.3 فی صد ووٹوں کے ساتھ آن لائن ووٹنگ میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ بین الاقوامی ٹی وی نیوزنیٹ ورک کی ویب سائٹ نے منگل کے روز بتایا کہ انھوں نے کل 11،877،546 ووٹوں میں سے 7،399،451 ووٹ حاصل کیے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو ملنے والے ووٹوں کی شرح فی صد نے مبیّنہ طور پر پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں۔ یہ مسلسل دوسری بار ہواہے کہ سعودی ولی عہد نے رشیاٹوڈے(آر ٹی) کاووٹ پرمبنی ٹائٹل جیت لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان 29 لاکھ 50 ہزار 543 ووٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبرپر رہے ہیں۔ان کے حاصل کردہ ووٹ کل ووٹوں کا 24.8 فی صد ہیں۔مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی 13 لاکھ 87 ہزار497 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے۔

سعودی رہنما نے مملکت میں آزادکاری (لبرلائزیشن)کی تحریک کی قیادت کرنے پربین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے جبکہ انھوں نے تیل پرمنحصرمعیشت کو نئی شکل دینے اور متنوع بنانے کی غرض سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے سعودی عرب میں خواتین کوبااختیاربنانے کے لیے متعدداصلاحات متعارف کرائیں اور اقدامات کیے ہیں۔انھیں ان کوششوں پرخواتین کے حقوق کے چیمپیئن کے طورپرپیش کیا گیا ہے جس میں خواتین کی ڈرائیونگ پردہائیوں سے عاید پابندی کو ختم کرنا اورولی اور سرپرست کے قوانین کو آسان بنانا شامل ہے۔

یہ تمام تبدیلیاں سعودی رہ نما کے ویژن 2030 کے منصوبے کاحصہ ہیں۔ یہ ویژن ولی عہد کی طرف سے مملکت کو21 ویں صدی میں آگے بڑھانے کے لیے متعارف کردہ متعدد اصلاحات پرمبنی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں