دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، کون کس نمبر پر جانیے!
یو اے ای کا پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں سب سے آگے رہا
ہینلے انڈیکس جانب سے رواں برس 2023 کیلئے دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی گئی۔
آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا نام سرفہرست رہا۔
اسی طرح ہینلے اینڈ پارٹنرز کی 2023 کی فہرست میں جاپانی پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا۔
آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 181 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
یو اے ای کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 174 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔
ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، برطانیہ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 173ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپانی پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزا 193 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔
جاپان کے بعد سنگاپور اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جن کے حامل افراد کو 192 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔
جرمنی اور اسپین کے پاسپورٹس 190ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
سب سے کم ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرنے والے پاسپورٹس
دونوں فہرستوں میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا۔
آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اس سے نیچے عراق (93)، شام (94) اور افغانستان (95) موجود ہیں۔
آرٹن کیپیٹل کی فہرست میں پاکستان کے حصے میں 106 واں نمبر آیا جس سے نیچے شام، عراق اور افغانستان موجود ہیں۔
-
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایشیائی ممالک کا غلبہ، عرب ملک کہاں کھڑے ہیں؟
جاپانی پاسپورٹ طاقتور ترین، پاکستانی چوتھا اور افغانی کمزور ترین پاسپورٹ قرار
بين الاقوامى -
ترکی نے حماس کے ارکان کو پاسپورٹس جاری کردیے: رپورٹ
ترکی نے استنبول میں مقیم فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے دس بارہ ارکان کو ...
مشرق وسطی -
ترکی اور اردن میں شامی پاسپورٹس کی تجدید بند
شامی شہریوں کے لیے بُری خبر
مشرق وسطی -
سعودی خواتین کو مرد سرپرست کے بغیر پاسپورٹس کے اجراء کی تجویز
سعودی عرب کی شوریٰ کونسل خواتین کو ان کے مرد سرپرستوں کے بغیر پاسپورٹس کے اجراء سے ...
بين الاقوامى