سعودی ’’ ویژن 2030‘‘ خطےکی مجموعی معیشت کی تعمیر پر مبنی: شہزادہ فیصل بن فرحان

ہم خطے میں ٹھوس اور مضبوط معیشتوں کی تلاش کرتے اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: سعودی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ’’ ویژن 2030 ‘‘اس خطے کی معیشت کی مجموعی تعمیر کی اجازت دیتا ہے۔

وزیر خارجہ نے بدھ کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران اشارہ کیا کہ سعودی عرب کا ویژن مجموعی طور پر اس خطے کے مفاد کے لئے مستقبل کے لئے مکالمے اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ اس سال مملکت کی معیشت سب سے تیزی سے ترقی کرے گی۔ ہم خطے میں ٹھوس اور مضبوط معیشتوں کی تلاش کرتے اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

یاد رہے توقع کی جارہی ہے کہ بھارت اس سال سعودی عرب کے حق میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پر اپنا اعزاز کھو دے گا۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بھارتی وزارت شماریات کی جانب سے جاری کردہ پہلے سرکاری تخمینے کے بعد یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں مجموعی گھریلو مصنوعات میں 7 فیصد اضافہ ہوگا۔

انڈین انڈین ریزرو بینک کے اعداد و شمار کا ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے جائزہ لیا تو بھارت کی معاشی ترقی اس مالی سال 6.8 فیصد متوقع ہے۔ گزشتہ برس بھارتی شرح نمو 8.7 فیصد رہی تھی۔ سعودی عرب میں اس سال ترقی کی شرح 7.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں