ناروے میں احتجاج اور قرآن پرمذموم حملے کی اجازت دینے پرانقرہ میں سفیرطلب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی کی وزارتِ خارجہ نے ناروے کےحکام کی جانب سے جمعہ کوملک میں احتجاج اوراس کے دوران میں قرآن مجید پرحملےکی اجازت دینے پرانقرہ میں متعیّن نارویجئن سفیر کو طلب کیا ہے۔

وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ انقرہ نے ناروے حکام کی جانب سےاجازت کی شدید مذمت کی ہے جس کے بارے میں اس کاکہنا ہے کہ یہ ایک ’’اشتعال انگیزعمل‘‘ہے اوریہ قرآن پر حملے کے مترادف ہے۔

ترک وزارتِ خارجہ نے ناروے کے حکام سے اس مظاہرے کی اجازت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ ماہ اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانہ کے قریب انتہائی دائیں بازوسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مخالف ڈنمارک/ سویڈش سیاست دان نے قرآن مجید کا ایک نسخہ نذرآتش کیاتھااوراحتجاج کیا تھا۔انقرہ نے اس اشتعال انگیز حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں