خمیس مشیط میں تین ماہ سے لاپتہ لینا مل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں تین ماہ سے لاپتا سعودی لڑکی لینا محمد گھر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لینا محمد کی والدہ نے بتایا کہ لینا کی عمر تیرہ سال ہے تاہم اس کی ذہنی عمر 7 برس ہے تین ماہ قبل امتحان دینے کے لیے سکول گئی تھی اور واپس نہیں آئی۔

اس کی تلاش میں دن رات ایک کیے ہوئے تھے۔ میرے موبائل پر ایک انجانے نمبر سے سات سے زیادہ بار رابطے کیے گئے۔ جواب دینے پر پتہ چلا کہ رابطہ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے یہ بتانے کےلیے کیا جا رہا تھا کہ تمہاری بیٹی مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لینا محمد کا طبی معائنہ کرایا گیا۔ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہے تاہم غذا کی خرابی اور قلت سے کمزور ہو چکی ہے۔ اس کی ذہنی حالت بہتر نہیں تھی۔ وہ وہی کپڑے پہنے ہوئے تھی جو تین ماہ قبل امتحان دینے کے لیے پہن کر گئی تھی۔

لینا محمد کی والدہ کا کہنا تھا کہ بچی کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور ابھا کے ذہنی ہسپتال کی جانب سے بھی اسے سہولت فراہم کی جارہی ہے,

والدہ نے گورنر عسیر شہزادہ ترکی بن طلال اور سکیورٹی اہلکاروں کا شکر ادا کیا جنہوں نے بچی کی تلاش میں بھرپور مدد دی۔ سوشل میڈیا نے بھی میری بچی کی تلاش میں تعاون دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size