ترکیہ اورشام میں گذشتہ سوموار کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے چارارب ڈالر سے زیادہ کے معاشی نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دونوں ممالک میں 7.8 شدت کے زلزلے میں اب تک ساڑھے17ہزارسے زیادہ اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی فِچ کا کہنا ہے کہ فی الوقت حقیقی معاشی نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ صورت حال مسلسل تبدیل ہورہی ہے، لیکن ان کے دو ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے اور یہ چار ارب ڈالریا اس سے زیادہ تک پہنچ سکتے ہیں۔
فِچ نے جمعرات کوایک رپورٹ میں کہاہے کہ علاقے میں کم انشورنس کوریج کی وجہ سے بیمہ شدہ نقصانات بہت کم ہوں گے اور یہ ممکنہ طورپرقریباً ایک ارب ڈالر تک ہوسکتے ہیں۔