ریاض میں 20 اور 21 فروری 20 23 کو سعودی میڈیا فورم نے اپنی نوعیت کا پہلے اقدام کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس پروگرام میں نئی صلاحیتوں کو دریافت کیا جائے گا۔ پروگرام میں تین میڈیا ادارے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ ان اداروں میں ریڈیو اینڈ ٹی وی کارپوریشن، ایم بی سی میڈیا گروپ اور العربیہ چینل شامل ہیں۔ پروگرام میں روتانا گروپ بھی شریک ہے۔
’’ بی اے براڈ کاسٹر‘‘ کے عنوان سے شروع ہونے والے اس اقدام میں متنوع تجربات کے ساتھ میڈیا کی صلاحیتوں پر مشتمل ایک خصوصی جیوری کے ذریعے نوجوان صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پروگرام میں ٹیلی ویژن، ریڈیو اور پوڈ کاسٹ پریزنٹیشن کے لیے آڈیشنز اور شرکا کی اہلیت کے لیے کئی ٹریکس شامل ہیں۔
پروگرام میں شرکت کرنے والی میڈیا ایجنسیاں شرکا کو ڈیجیٹل اور بامقصد میڈیا مواد تیار کرنے کے میدان میں سائنسی تصورات اور عملی اطلاقات کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کریں گی۔ یہ شراکت داری جدید صلاحیتوں کو اپنانے اور متاثر کن نتائج حاصل کرنے والوں کے لیے مختلف سپیشلائزیشنز میں روزگار کے راستے کھولے گی۔
سعودی میڈیا فورم کے صدر اور ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سی ای او محمد بن فہد الحارثی نے وضاحت کی کہ اس طرح کے ترقیاتی اقدامات میں اتھارٹی کی شرکت نوجوانوں کی قومی صلاحیتوں کی تیاری میں اپنا کردار ادا کرنے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔ اس سے نوجوان میڈیا انڈسٹری میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھنے کے قابل بنتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتھارٹی اپنے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس اقدام کا مقصد بصری میڈیا اور آڈیو پروڈکشن کے شعبے میں ذہین صلاحیتوں کے لیے ایک انکیوبٹنگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ انھیں اس قابل بنانا ہے کہ وہ بصری اور آڈیو پروڈکشن کے میدان میں میڈیا کے میدان میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے ساتھ ہم آہنگ رہیں۔
یہ اقدام میڈیا گریجویٹس اور ٹیلی ویژن اور پوڈ کاسٹنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے ہونہار نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔