ترکیہ کے شہر قونیہ کی زمین میں اچانک بڑا گڑھا نمودار

جمعہ کی سہ پہر قونیہ میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا، کوئی نقصان نہیں ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو تباہ کن زلزلے میں اموات کی تعداد 50 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اس زلزلے نے دنیا بھر میں اثرات مرتب کیے ہیں۔ زلزلہ کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلہ کی تباہی کے بعد نقصان کے تخمینے لگائے جا رہے ہیں۔

اس تباہ کن زلزلہ کو ترکیہ کی تاریخ میں ایک صدی کاسب سے نقصان دہ زلزلہ کہا جارہا ہے۔ زلزلہ کے بہت سے مناظر لوگوں میں میں دہشت پیدا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں زلزلہ کے بعد ایک اور خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ترک شہری قونیہ میں پیش آیا ہے۔ یہاں علاقے ’’رشادیہ‘‘ میں لوگوں نے دیکھا کہ زمین میں اچانک ایک بڑا سوراخ نمودار ہوگیا۔ اس سوراخ کو بھی تباہ کن زلزلہ کے اثرات میں شمار کیا جارہا ہے۔گڑھے کا رقبہ 1,400 میٹر ہے۔ یہ گڑھا 12 میٹر گہرا ہے اور اس کا قطر 37 میٹر ہے۔ سرکاری "اناطولیہ" ایجنسی نے جمعہ کو پڑنے والے اس گڑھے کی ویڈیو بھی شائع کی ہے۔

اچانک نمودار ہونے والے گڑھے نے رہائشیوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ ترک ایجنسی کی جانب سے اس عجیب و غریب واقعے پر قونیہ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ریسرچ اینڈ ایپلیکیشن سینٹر کے ڈائریکٹر فتح اللہ ارک کا تبصرہ لیا گیا۔ فتح اللہ ارک نے کہا شہریوں کا کہنا ہے کہ ’’کاراپنار ‘‘ میں ایک نیا گڑھا بن گیا ہے۔ ہم نے گڑھے اور علاقے کا جائزہ لیا اور ہم اس کے اور آج آنے والے زلزلے یا چھ فروری کو آنے والے بڑے زلزلے کے درمیان کوئی ربط تلاش نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گڑھا بہت پہلے بن گیا تھا اور بڑے زلزلوں کے تقریباً 20 دن بعد ظاہر ہوا تھا۔ اس لیے اس گڑھے کا پچھلے بڑے زلزلوں یا موجودہ زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

زیادہ واضح طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ گڑھا پہلے سے بننے کے تیار تھا۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ گڑھا زلزلہ کے دوران بنا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ پہلے سے بننے والے گڑھے کی سطح زلزلے کی وجہ سے گر گئی ہو گی۔ ہاں کچھ جگہوں پر گڑھوں کی موجودگی کو زلزلے سے جوڑا جا سکتا ہے لیکن ہمیں کوئی واضح ثبوت نہیں ملا کہ یہاں یہ زلزلے کی وجہ سے ہوا ہے۔

واضح رہے جمعے کی سہ پہر وسطی ترکی کے شہر قونیہ میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اے ایف اے ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 17 بج کر 01 منٹ پر آیا۔ زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 7 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ قونیہ میں آنے والے اس زلزلہ سے کسی جانی نقصان کا علم نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں