جاپان کے شہرہوکائیڈومیں 6.1 شدت کا زلزلہ،سونامی کی وارننگ سے گریز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کے ارضیاتی سروے اور جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوکائیڈو میں ہفتے کی رات شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ریختراسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

جاپان کے دو اورساحلی شہروں کشیرو اور نیمورو میں بھی زلزلہ آیا ہے لیکن اس آف شور بھونچال کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جاپان کے ذرائع ابلاغ نے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر27 منٹ پرآیا تھا اوراس کا مرکز43 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے سے بات کرتے ہوئے ایک ماہر نے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ وہ قریباً ایک ہفتے تک زلزلوں سے محتاط رہیں۔

جاپان میں اکثرزلزلے آتے رہتے ہیں،اور چڑھتے سورج کی سرزمین یہ ملک بحرالکاہل کے "رنگ آف فائر" پر واقع ہے، جو شدید زلزلے کی سرگرمی کا ایک حصہ ہے جو جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے طاس میں پھیلا ہوا ہے۔

ملک میں سخت تعمیراتی قواعد و ضوابط نافذالعمل ہیں جن کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمارتیں شدید زلزلوں کا مقابلہ کرسکیں، اور کسی بھی بڑے جھٹکے کی تیاری کے لیے باقاعدگی سے ہنگامی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں