ڈنمارک میں بوسنیائی نژاد خاتون کو شام میں داعش کی مدد کرنے پر چارسال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ڈنمارک میں ایک ضلعی عدالت نے 2021 میں شام کے حراستی کیمپ سے نکالی گئی بوسنیائی نژاد ڈینش خاتون کو داعش کی مدد کرنے کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس کی ڈنمارک کی شہریت بھی ضبط کرلی ہے۔

38 سالہ خاتون نے فروری 2015 میں اپنے شوہراور بچوں کے ساتھ شام کا سفر کیا تھا اور داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ میں ایک گھریلوخاتون کے طور پر کام کیا تھا۔

ان کے وکیل کے مطابق ایلمینا الجیک نے، جن کے پاس اب بھی بوسنیا کی شہریت ہے،عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے ایک گھریلو خاتون کے طورپر کام کرکے جنگجو گروپ کی مدد کی تھی۔

وکیل نے مزیدکہا کہ انھوں نے ابھی اس سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2021 میں تین خواتین اور 14 بچوں کو شام سے نکال کرڈنمارک منتقل کیا گیا تھا۔ ڈنمارک پہنچنے پران خواتین کوگرفتار کر لیا گیا اور ان پرایک دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے اور غیر قانونی طور پرتنازع والے علاقے کاسفرکرنے کے الزام میں مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

گذشتہ سال ان تینوں میں سے ایک عورت کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں