سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت اور مناکو کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان دراصل ’’دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے لئے بڑھوتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔‘‘
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’’سفارتی تعلقات کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان اشتراک اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
سفارتی تعلقات کے معاہدے کی دستاویز پر فرانس میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر فھد الرویلی اور فرانس میں مناکو کے سفیر کرسٹوفی سٹائنر نے اپنی اپنی حکومتوں کی نیابت میں مشترکہ بیان دستخط کئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ’’دونوں ملکوں کے سفیروں نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ مشترکہ بیان کا مقصد دونوں ملکوں کی حکومتوں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی کوششوں میں بڑھوتری ہے۔‘‘
-
سعودی عرب سے یوکرین کے لیے 30 ٹن امدادی سامان سے لدا تیسرا طیارہ روانہ
سعودی عرب نے یوکرین کے لیے 30 ٹن امدادی سامان سے لدا تیسرا طیارہ ہفتے کے روز ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: دومجرموں کے کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اورقتل پرسرقلم
سعودی عرب میں ہفتے کے روزدومجرموں کے کم سن لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ...
بين الاقوامى -
موٹاپے کا عالمی دن: سعودی عرب کی 60 فیصد آبادی وزن میں زیادتی اور موٹاپے کا شکار
موٹاپے کے عالمی دن پر سامنے آنے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، سعودی عرب کی ...
ایڈیٹر کی پسند