عرب لیگ کی 32 ویں سربراہی کانفرنس 19 مئی کو ریاض میں ہوگی
عرب لیگ نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ 32 ویں عرب سربراہی کانفرنس 19 مئی کو سعودی عرب میں منعقد کی جائے گی۔
لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ کی گئی مشاورت کے بعد تاریخ سامنے لائی گئی ہے۔ سعودی عرب نے مذکورہ تاریخ کو سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام سفیر نے کہا ہے کہ سربراہی اجلاس سے قبل اس اجلاس کی تیاری کے لیے سینئر حکام اور وزرا کی سطح کے کئی اجلاس ہوں گے جن میں پانچ روزہ سربراہی کانفرنس کی راہ ہموار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سال موریطانیہ میں عرب ترقیاتی سربراہی اجلاس اور سعودی عرب میں عرب افریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔