پرتگال کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جس افغان شہری نے دارالحکومت لزبن کے اسماعیلی مرکز پر کل منگل کو ایک حملے میں دو خواتین کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا تھا اس کا نام عبدالبشیر ہے اور اس کی عمر تقریباً 30 سال ہے، 40 سال نہیں جیسا کہ پہلے کہا جا رہا تھا۔
ایک معروف مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی تصاویر کے حملہ آور کی ایک ویڈیو بھی شائع کی۔
اس ویڈیو میں، جسے دو سال قبل یونان میں فلمایا گیا تھا، عبد البشیر اپنی مشکلات کے بارے میں بات کر رہا ہے، سب سے پہلے وہ اپنی اہلیہ کی موت کا ذکر کرتا ہے جو یونانی جزیرے لیسبوس پر ایک پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی سے ہلاک ہوگئی تھی۔ یہ واقعہ اس کی آمد کے 4 یا 5 ماہ بعد پیش آیا تھا۔
ویڈیو میں وہ نوکری تلاش کرنے اور اکیلے اپنے تین چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی دشواری کے بارے میں بھی بات کرتا ہے۔
اور یہ بھی کہتا ہے کہ اس نے ایک سال تک اپنے مسائل کی اطلاع تمام مواصلاتی ذرائع سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو دی، اور یہ کہ ہر کوئی اس سے کہتا رہا کہ صبر کرو، "رکو، انتظار کرو"۔
ویڈیو میں وہ بتاتا ہے کہ وہ انگریزی میں روانی رکھتا ہے اور یونیورسٹی سے کمیونیکیشن انجینئرنگ میں فارغ التحصیل ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ وہ مرکز میں پرتگالی زبان کی تعلیم حاصل کر رہا تھا جہاں اس سمیت 16 افغان طلباء پرتگالی زبان سیکھنے جاتے تھے ۔ وقوعہ کے روز ایک جھگڑے کے دوران وہ مشتعل ہوگیا اور وہاں موجود ایک پرتگالی استاد کے سینے اور گردن میں چھرا گھونپ دیا۔ اس کے بعد مرکز سے فرار ہونے کی کوشش میں ایک کمرے میں موجود دو خواتین ملازمین پر چاقو سے کرکے انہیں قتل کیا ۔ ہلاک ہونے والی دونوں خواتین دو پرتگالی مسلمان تھیں۔ ان میں ایک کا نام فرانہ صدرالدین تھا اور اس کی عمر 20 سال تھی جبکہ دوسری 40 سالہ ماریانہ جدوگی تھی۔
حملہ آور کو ران میں گولی ماری گئی
پولیس نے جب اسماعیلی مرکز کے باہر جب حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے چاقو سے ان پر حملہ کیا تاہم پولیس نے ران میں گولی مار کر اسے ڈھیر کر دیا۔
عبدالبشیر کو زخمی حالت میں گرفتاری کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی ران سے گولی نکال دی گئی اور کیس کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
-
لزبن پرتگال میں اسماعیلی مرکز میں چاقو حملہ، دو خواتین ہلاک
پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی مرکز میں چاقو کے حملہ سے دو خواتین ہلاک ہو ...
بين الاقوامى -
کابل، وزارت خارجہ کے دفتر پر خود کش حملہ، 6 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت میں واقع وزارت خارجہ کے دفتر کے سکیورٹی گیٹ پر حملہ آور نے ...
بين الاقوامى -
پُرتگال کے اسماعیلی مرکز میں دو خواتین کو قتل کرنے والا افغان کون ہے؟
پرتگالی وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا ہے کہ ایک افغانی تارک وطن نے گذشتہ روز ...
بين الاقوامى