کل بدھ کو ترکیہ کے کہرامان مرعش میں ملبہ ہٹانے کے لیے کام کرنے والی امدادی ٹیموں نے 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 49 دن بعد ایک بلی کوزندہ نکال لیا۔ اس زلزلے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
علاقے میں کام کرنے والی ٹیمیں بلی کو نکالنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد اسے مزید دیک بھال کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
6 فروری کو جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کے جھٹکے ملک کے 11 صوبوں اور شام سمیت ہمسایہ ممالک کے علاقوں میں محسوس ہوئے۔
ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 49,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک لاکھ چالیس ہزار عمارتیں منہدم ہوگئیں، ان کے مالکان خیموں اور پناہ گاہوں میں رہنے یا دوسرے شہروں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔
ملک کے جنوب میں متاثرہ شہروں کے کچھ بازاروں میں زندگی بتدریج لوٹ رہی ہے۔ زلزلے کے بعد جو دکانیں برقرار تھیں ان کے مالکان نے ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اپنے دروازے صارفین کے لیے دوبارہ کھول دیے۔