بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی ایک ویڈیو میں عجیب واقعہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد اسے بیت الخلا کی بالٹی میں ڈالا اور خود اسپتال جا پہنچی۔ اسپتال میں عملے نے اس کی حالت دیکھی تو بہت زیادہ خودن بہہ رہا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے جسے وہ بیت الخلاء میں بالٹی میں ڈال کر آئی ہیں۔ عملے نے پولیس کی مدد سے بچے کو اسپتال پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق 34 سالہ خاتون شدید خون جاری ہونے کے بعد اسپتال پہنچی۔ علاج کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنے گھر کے بیت الخلا میں بالٹی میں چھوڑا تھا۔
یہ سن کر طبی عملے نے فوری طور پر پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے کچھ اہلکارں کو خاتون کے گھر بھیجا جہاں سے وہ بچے کو بالٹی سمیت اسپتال لے کرگئے۔
கேரளா: பிளாஸ்டிக் பக்கெட்டில் கிடந்த குழந்தையின் உயிரைக் காப்பாற்ற துரிதமாக செயல்பட்ட காவலர்கள்#Kerala | #Police | #Baby pic.twitter.com/eEdVfr7sMU
— PuthiyathalaimuraiTV (@PTTVOnlineNews) April 5, 2023
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک بالٹی اٹھائے اسپتال کی طرف دوڑ رہے ہیں اور بالٹی کےاندر سے بچے کے رونے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔
شیر خوار بچے کا وزن صرف 1.3 کلو گرام ہے۔ طبی عملے نے بچے کی زندگی بچا لی جب کہ اس کی ماں کے خلاف اسے بالٹی میں ڈالنے کی شکایت بھی درج کرائی گئی۔
-
سعودی عرب کا بھارت کی اسلامی تنظیموں کو قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخوں کا تحفہ
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کی جانب سے بھارت میں موجود اسلامی ...
مشرق وسطی -
زنگنان یااروناچل پردیش: چین اور بھارت کے درمیان علاقےکا نام تبدیل کرنے پرتنازع
چین نے اروناچل پردیش پراپنا"خودمختار" علاقہ ہونے کا دعوے کااعادہ کرتے ہوئے اس کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: بچہ سکول میں بند ہوجانے کی ویڈیو وائرل، پرنسپل سمیت دو عہدیدار معطل
سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ میں ایک چھوٹے طالب علم کے سکول میں بند ہوجانے کی ...
ایڈیٹر کی پسند