امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انھیں سوڈانی مسلح افواج اورملک کے اہم نیم فوجی گروپ سریع الحرکت فورسزکےدرمیان بڑھتے ہوئے تشدد کی اطلاعات پرگہری تشویش لاحق ہے۔انھوں نے فوری طور پرفریقین کے درمیان تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
بلینکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم خرطوم میں سفارت خانے کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم تمام کرداروں پرزور دیتے ہیں کہ وہ فوری طورپرتشدد کوروکیں اور مزید کشیدگی یا فوجیوں کے متحرک ہونے سے گریزکریں اورزیرالتوامسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھیں‘‘۔
سریع الحرکت فورسز نےہفتے کے روزکہاہے کہ اس نے بغاوت کی کوشش میں صدارتی محل، آرمی چیف کی رہائش گاہ اور خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔