سوڈانی فوج کے ایک اہلکار نے اتوار کے روز العربیہ اور الحدث چینلز کو ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ تمام ریاستوں میں ’سریع الحرکت فورسز‘[ آر ایس ایف] کو شکست دینے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
سوڈان میں مسلح افواج کی جنرل کمان نے ام درمان میں کرری (جبل سرکاب) میں سریع الحرکت فورسز کے سب سے بڑے اڈے کو اپنے کنٹرول میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ جنرل کمان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے فوجی اڈے کے تمام ہتھیار ، اسلحہ اور گولہ باروق قبضے میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ کوستی اور کادقلی کےمقامات پر موجود اڈے بھی سریع الحرکت فورسز سے چھین لیے گئے۔
قبل ازیں لبنانی فوج نے نیل الارزق ریاست میں سریع الحرکت فوسز کی گاڑیوں اور گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا تھا۔ اس دوران "العربیہ" اور "الحدث" کے نامہ نگاروں نے بھاری توپ خانے اور گولہ بارود کی آوازیں سننے کی اطلاع دی تھی۔ شمالی دافر ریاست کے علاقے الفاشر کےبعض مقامات پر فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔ العربیہ کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج نے مراوی ایئرپورٹ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے۔
الجيش السوداني يسيطر على عربات وذخائر تابعة للدعم السريع في ولاية النيل الأزرق #العربية pic.twitter.com/rbcnUA7GGn
— العربية (@AlArabiya) April 16, 2023
اس سے پہلے مسلح افواج کی جنرل کمان نے ایک بیان شائع کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنی جنگ کو استحکام اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم آپریشن کی عمومی پوزیشن کو مکمل طور پر کنٹرول کر رہے ہیں اور باغیوں کے ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ جنرل کمانڈ اس کا محاصرہ کیا گیا ہے۔ یہ درست ہے کہ جھڑپیں اب بھی ادھر ادھر ہو رہی ہیں لیکن حالات استحکام کی طرف جا رہے ہیں اور فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔"
مباشر من #العربية | تواصل الاشتباكات في العاصمة السودانية..وحصيلة القتلى والإصابات في تزايد https://t.co/BRH3HFxF4X
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) April 16, 2023
اس قبل سریع الحرکت فوسز نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ منحرف فوج نے جنرل کمان کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔
-
سوڈان کی سریع الحرکت فورس کا اپنی وفادار فوج پرغیرملکی حملے کا دعویٰ
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں دوسرے روز بھی متحارب فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ ...
بين الاقوامى -
آرامکو میں ریاستی ملکیت کا 4 فیصد سنابیل انویسٹمنٹ کو منتقل کرنے کا اعلان
90.18 فیصد حصص کے ساتھ مملکت آرامکو کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر برقرار رہے گی: شہزادہ ...
مشرق وسطی -
’’ ٹی وی پر حالات پرسکون ہیں‘‘: سوڈانی اناؤنسر کا ہوائی فائرنگ کے دوران اعلان
سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ ’’ ...
بين الاقوامى -
الامارات ایئراور فلائی دبئی نے سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے لیے پروازیں معطل کردیں
متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں الامارات ایئر اورفلائی دبئی نے ہفتے کے روزسوڈان ...
بين الاقوامى -
سریع الحرکت فورسز کے تحلیل ہونے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی:سوڈانی فوج
سوڈان (السودان) کی مسلح افواج نے ہفتے کے روزملک کے نیم فوجی دستوں پرمشتمل سریع ...
بين الاقوامى