جنگ زدہ سوڈان سے جدہ لائی گئی کم سن بچی کون ہے اور اس کی کہانی کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

العربیہ چینل نے سوڈان میں پورٹ سوڈان کی بندرگاہ سے جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس تک لائی جانے والی 15 دن کی شیرخوار بچی کو خصوصی کوریج دی ہے۔ العربیہ پر بچی کی نشرہونےوالی ویڈیو کو بین الاقوامی میڈیا اور مختلف سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

یہ نومولودہ خرطوم کے ایک ہسپتال میں اس وقت پیدا ہوئی جب سوڈان میں فوج اور منحرف سریع الحرکت ملیشیا کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں اور ان جھڑپوں میں ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

خرطوم کی کافوری کالونی سےتعلق رکھنے والی ننھی بچی کی دادی رابعہ العدویہ البشریٰ نے بتایا کہ جس ہسپتال میں شیر خوار بچی کی پیدائش ہوئی تھی اسے اس کی پیدائش کے تیسرے دن سے ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ کہ نومولودہ کی جان بچ گئی۔ حملے میں ہسپتال میں شدید آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ہمیں جیسے ہی موقع ملا ہم بچی کو لے کر وہاں سے چلے گئے۔ انخلا کے جہاز پر شیر خوار بچی کے ساتھ رحم، محبت اور تعاون کا سلوک کیا گیا۔ ہم سعودی عرب کی کوششوں کا شکریہ اداکرتے ہیں‘‘۔

بچی کی ماں نے کہا کہ "خرطوم سے انخلاء کا فیصلہ گولہ باری ہمارے گھر تک پہنچنے کے بعد کیا گیا۔ بمباری نے ہمیں باہر نکلنے کی درخواست لکھنے پر مجبور کیا، جس میں کوئی وقت نہیں لگا۔ سعودی عرب کی کوششوں سے ہم بہت جلد شاہ فیصل ایئر فورس بیس پر بحفاظت پہنچ گئے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان سے اب تک انخلا کرنے والوں کی تعداد 4,879 ہو گئی ہے جن میں 139 شہری اور 4,738 کا تعلق 96 ممالک سے ہے۔ سوڈان سے آنے والوں کا سعودی عرب میں استقبال کیا جاتا ہے اور نقل مکانی کرنے والوں کو ان کے ممالک کو روانگی میں ہرممکن مدد کی جاتی ہے۔

کون سے ممالک کے شہریوں کے انخلاء میں سعودی عرب نے مدد کی؟

جن برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں مدد فراہم کی ان کی تعداد ایک سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ان ممالک میں تھائی لینڈ، آسٹریلیا، روانڈا، گیمبیا، اریٹیریا، ملاوی، مقدونیہ، فرانس، بھارت، ناروے، فلسطین، یمن، امریکا، شام، فلپائن، نائیجیریا، بنگلہ دیش، سویڈن، کینیا، تیونس، عراق، لیبیا، مراکش، اردن، موریطانیہ، تنزانیہ، ایران، پاکستان، کینیڈا، روس، پاناما، ایکواڈور، آئرلینڈ، یونان، ویتنام، نیپال، بوسنیا اور ہرزیگوینا، جنوبی سوڈان، صومالیہ، برکینا فاسو، کوٹ ڈیوائر، گھانا، زمبابوے، برونڈی، میانمار، انڈونیشیا، تاجکستان، منگولیا، ترکیہ، اٹلی، ایتھوپیا، چاڈ، جرمنی، جنوبی افریقہ، یوگنڈا، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، برطانیہ، بیلجیئم، بینن، نیدرلینڈز، مصر، ماریشس، رومانیہ اور اقوام متحدہ کا متعدد عملہ شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں