سوڈان کے مرکزی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں آگ لگنے کی تصاویر زیر گردش
آگ خود لگی یا کسی فریق نے لگائی فوری طور پر سرکاری طور پر وضاحت سامنے نہیں آئی
سوڈان میں فوج اور نیم فوجی گروپ ’’ آر ایس ایف‘‘ کے درمیان جھڑپیں 15 اپریل کو شروع ہوئی تھیں۔ اب سوڈان کے مرکزی بینک میں مبینہ طور پر آگ لگ گئی ہے۔ مرکزی بینک میں آگ لگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے بڑے پیمانے پر شیئر کی ہیں۔
مرکزی بینک کا صدر دفتر دارالحکومت خرطوم میں واقع ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی بینک میں آتشزدگی اتوار کی صبح لگی۔
دوسری جانب سرکاری حکام نے اس آگ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ سرکاری اداروں نے آگ لگنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ آگ کسی وجہ سے خود لگی ہے یا لڑائی کے کسی فریق نے لگائی ہے اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا۔ واضح رہے سوڈان کے مرکزی بینک کی 17 شاخیں سوڈان کی مختلف ریاستوں میں موجود ہیں۔
خیال رہے 19 اپریل کو سوڈانی فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر حملے اور لوٹ مار کرنے کا الزام لگایا تھا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ باغی ریپڈ سپورٹ ملیشیا نے مرکزی بینک، میونسپلٹی سٹریٹ برانچ کو لوٹ لیااور اسے آگ لگا دی ہے۔
-
سوڈان سے نکالے گئے انڈونیشی باشندوں کا ایک اور گروپ جکارتہ پہنچ گیا
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ سوڈان سے نکالے گئے مزید 363 انڈونیشی شہری ...
بين الاقوامى -
جنگ نہ رکی تو ہمارا ملک دنیا کے لیے ڈراؤنا خواب بن جائے گا: سابق سوڈانی وزیر اعظم
اگر سوڈان حقیقی خانہ جنگی کے موڑ پر پہنچ گیا تو شام، یمن اور لیبیا محض چھوٹے ...
بين الاقوامى -
شیر خوار بچی کو سوڈان سے نکال کر جدہ کیسے لایا گیا؟
شیر خوار بچی کی والدہ اور دادی نے ’’العربیہ‘‘ کو انخلا کی تفصیلات سے آگاہ کیا
بين الاقوامى