سعودی عرب کی جانب سے دوست اور برادر ممالک کے شہریوں کو خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی ضمن میں شاہی سعودی بحریہ کا جہاز "ریاض" ایک سو کے قریب امریکیوں سمیت دو سو بیس افراد کو لے کر جدہ پہنچ گیا ہے۔
العربیہ/ الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہ جہاز عروس بحیرہ احمر میں پہنچا، جس میں 5 ممالک کے 220 افراد سوار تھے، جن میں 14 سعودی شہری، تقریباً 91 امریکی شہری، تین کینیڈین اور جنوبی سوڈان اور یمن کے دیگر شہری شامل تھے۔
مراسل #العربية سلطان السلمي: وصول سفينة سعودية إلى #جدة تحمل 220 شخصا من 5 جنسيات تم إجلاؤهم من #السودان#السعودية pic.twitter.com/A1lMu7CxqM
— العربية (@AlArabiya) May 2, 2023
درایں اثنا امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ جدہ میں امریکی قونصل خانے نے سوڈان سے 350 سے زیادہ امریکیوں کو نکالا ہے۔
سوموار کو "ابھا" جہاز 41 سعودی شہریوں اور افغانستان، فلپائن، کوموروس، سری لنکا، یوکرین، مڈغاسکر، برطانیہ، شام اور امریکا کے 171 باشندوں کو لے کر شاہ فیصل نیول بیس پر پہنچا تھا۔
استمراراً للجهود التي تبذلها المملكة بتوجيهات من القيادة الرشيدة، في عمليات إجلاء مواطنيها ورعايا الدول الشقيقة والصديقة من السودان، وصل اليوم عبر سفينة جلالة الملك "الرياض" إلى جدة 14 مواطناً سعودياً، و 206 شخصاً من رعايا الدول الشقيقة والصديقة
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 2, 2023
#المملكة_تجلي_العالقين_بالسودان pic.twitter.com/vZxsWzulvu
سعودی عرب برادر اور دوست ممالک کے شہریوں کے لیے تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ ان کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
سعودی وزارت خارجہ نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہ انخلاء کے آغاز سے اب تک سوڈان سے نکالے جانے والوں کی کل تعداد 5,629 ہو گئی ہے، جن کا تعلق 102 ملکوں سے ہے، جن میں 239 سعودی شہری بھی شامل ہیں۔